جلوسِ میلاد کو ہر طرح کی شر انگیزی سے بچائیے

جلوسِ میلاد کو ہر طرح کی شر انگیزی سے بچائیے اِس بات کا بھی خصوصی خیال رکھنا چاہیے کہ جلوسِ میلاد میں کسی قسم کی اِشتعال انگیزی نہ ہو مثلاً کسی کے اِدارے کے باہر جاکر اِشتعال انگیز نعرے نہ لگائے جائیں ، بعض اوقات سامنے سے بھی جوابی کاروائی ہوجاتی ہے تو سرپر پاؤں رکھ کر بھاگتے ہی بنتی ہے اور یوں سارا جلوسِ میلاد سبوتاژ ہو جاتا ہے ، کبھی تو سامنے سے فائرنگ بھی کر دی جاتی ہے اور کئی شہادتیں ہوجاتی ہیں۔ کیا کوئی یہ پسند کرے گا کہ اس کی بارات جا رہی ہو اور وہ اِس طرح کی اِشتعال انگیزی کا شکار ہوکر خراب ہو جائے؟ یقیناً کسی کو یہ بات قبول نہیں ہوگی تو یہ جلوسِ میلادِ مصطفےٰ دَر حقیقت ہماری بارات ہی ہے لہٰذا اِس کو بھی خراب ہونے سے بچانا ہے۔ کسی کے خلاف بھی نعرے بازی نہیں کرنی ، نہ کسی کو اِشتعال دِلانے کی کوشش کرنی ہے کہ اِس کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا ، ایسی حرکات کرنے سے کوئی آپ کے ساتھ شامل نہیں ہوگا اور نہ ہی کوئی آپ سے متأثر ہوگا ۔ یہ بات ذہن نشین کرلیجیے کہ گالیاں دے کر کسی کو بھی قریب نہیں کیا جاسکتا۔ جلوسِ میلاد میں نیکی کی دعوت کا اِہتمام کیجیے ...